Quran Apps in many lanuages:

Surah An-Najm Ayahs #20 Translated in Urdu

إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
جب نورِ حق کی تجلیّات سِدرَۃ (المنتہٰی) کو (بھی) ڈھانپ رہی تھیں جو کہ (اس پر) سایہ فگن تھیں٭،٭ یہ معنی بھی امام حسن بصری رضی اللہ عنہ و دیگر ائمہ کے اقوال پر ہے۔
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
اور اُن کی آنکھ نہ کسی اور طرف مائل ہوئی اور نہ حد سے بڑھی (جس کو تکنا تھا اسی پر جمی رہی)،
لَقَدْ رَأَىٰ مِنْ آيَاتِ رَبِّهِ الْكُبْرَىٰ
بیشک انہوں نے (معراج کی شب) اپنے رب کی بڑی نشانیاں دیکھیں،
أَفَرَأَيْتُمُ اللَّاتَ وَالْعُزَّىٰ
کیا تم نے لات اور عزٰی (دیویوں) پر غور کیا ہے،
وَمَنَاةَ الثَّالِثَةَ الْأُخْرَىٰ
اور اُس تیسری ایک اور (دیوی) منات کو بھی (غور سے دیکھا ہے؟ تم نے انہیں اﷲ کی بیٹیاں بنا رکھا ہے؟)،

Choose other languages: