Quran Apps in many lanuages:

Surah An-Najm Ayahs #17 Translated in Urdu

وَلَقَدْ رَآهُ نَزْلَةً أُخْرَىٰ
اور بیشک انہوں نے تو اُس (جلوۂ حق) کو دوسری مرتبہ (پھر) دیکھا (اور تم ایک بار دیکھنے پر ہی جھگڑ رہے ہو)٭،٭ یہ معنی ابن عباس، ابوذر غفاری، عکرمہ التابعی، حسن البصری التابعی، محمد بن کعب القرظی التابعی، ابوالعالیہ الریاحی التابعی، عطا بن ابی رباح التابعی، کعب الاحبار التابعی، امام احمد بن حنبل اور امام ابوالحسن اشعری رضی اللہ عنہم اور دیگر ائمہ کے اَقوال پر ہے۔
عِنْدَ سِدْرَةِ الْمُنْتَهَىٰ
سِدرۃ المنتہٰی کے قریب،
عِنْدَهَا جَنَّةُ الْمَأْوَىٰ
اسی کے پاس جنت الْمَاْوٰى ہے،
إِذْ يَغْشَى السِّدْرَةَ مَا يَغْشَىٰ
جب نورِ حق کی تجلیّات سِدرَۃ (المنتہٰی) کو (بھی) ڈھانپ رہی تھیں جو کہ (اس پر) سایہ فگن تھیں٭،٭ یہ معنی بھی امام حسن بصری رضی اللہ عنہ و دیگر ائمہ کے اقوال پر ہے۔
مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَىٰ
اور اُن کی آنکھ نہ کسی اور طرف مائل ہوئی اور نہ حد سے بڑھی (جس کو تکنا تھا اسی پر جمی رہی)،

Choose other languages: