Quran Apps in many lanuages:

Surah At-Takwir Ayahs #27 Translated in Urdu

وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ
اور بیشک انہوں نے اس (مالکِ عرش کے حُسنِ مطلق) کو (لامکاں کے) روشن کنارے پر دیکھا ہے٭،٭ یہ ترجمہ حضرت عبد اللہ بن عباس، انس بن مالک، عکرمہ، ابو سلمہ، ضحّاک، ابو العالیہ، حسن، کعب الاحبار، شریک بن عبد اللہ اور شعبی و غیرھم رضی اللہ عنھم کے اَقوال پر کیا گیا ہے جنہیں بخاری، مسلم، ترمذی، ابن جریر، بغوی اور کئی ائمہ حدیث نے روایت کیا ہے اور کثیر ائمہ تفسیر نے بھی اسے اختیار کیا ہے۔
وَمَا هُوَ عَلَى الْغَيْبِ بِضَنِينٍ
اور وہ (یعنی نبئ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) غیب (کے بتانے) پر بالکل بخیل نہیں ہیں (مالکِ عرش نے ان کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑی)،
وَمَا هُوَ بِقَوْلِ شَيْطَانٍ رَجِيمٍ
اور وہ (قرآن) ہرگز کسی شیطان مردود کا کلام نہیں ہے،
فَأَيْنَ تَذْهَبُونَ
پھر (اے بدبختو!) تم (اتنے بڑے خزانے کو چھوڑ کر) کدھر چلے جا رہے ہو،
إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ
یہ (قرآن) تو تمام جہانوں کے لئے (صحیفۂ) نصیحت ہے،

Choose other languages: