Quran Apps in many lanuages:

Surah Ar-Rahman Ayahs #7 Translated in Urdu

خَلَقَ الْإِنْسَانَ
اُسی نے (اِس کامل) انسان کو پیدا فرمایا،
عَلَّمَهُ الْبَيَانَ
اسی نے اِسے (یعنی نبیِ برحق صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ کا) بیان سکھایا٭،٭ مفسرین کرام نے بیان کا معنی علمِ مَا کَانَ وَ مَا یَکُونُ بھی بیان کیا ہے۔ حوالہ جات کے لئے ملاخطہ کریں: تفسیر بغوی، خازن، جمل، المظہری، اللباب، زاد المسیر، صاوی، السراج المنیر اور مجمع البیان۔
الشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْبَانٍ
سورج اور چاند (اسی کے) مقررّہ حساب سے چل رہے ہیں،
وَالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدَانِ
اور زمین پر پھیلنے والی بوٹیاں اور سب درخت (اسی کو) سجدہ کر رہے ہیں،
وَالسَّمَاءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الْمِيزَانَ
اور اسی نے آسمان کو بلند کر رکھا ہے اور (اسی نے عدل کے لئے) ترازو قائم کر رکھی ہے،

Choose other languages: