Quran Apps in many lanuages:

Surah Ash-Shu'ara Ayahs #129 Translated in Urdu

إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
بیشک میں تمہارے لئے امانت دار رسول (بن کر آیا) ہوں،
فَاتَّقُوا اللَّهَ وَأَطِيعُونِ
سو تم اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو،
وَمَا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ۖ إِنْ أَجْرِيَ إِلَّا عَلَىٰ رَبِّ الْعَالَمِينَ
اور میں تم سے اس (تبلیغِ حق) پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا ، میرا اجر تو فقط تمام جہانوں کے رب کے ذمہ ہے،
أَتَبْنُونَ بِكُلِّ رِيعٍ آيَةً تَعْبَثُونَ
کیا تم ہر اونچی جگہ پر ایک یادگار تعمیر کرتے ہو (محض) تفاخر اور فضول مشغلوں کے لئے،
وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ
اور تم (تالابوں والے) مضبوط محلات بناتے ہو اس امید پر کہ تم (دنیا میں) ہمیشہ رہو گے،

Choose other languages: